Type Here to Get Search Results !

طلباء معاشرہ میں مذہب اور عقیدہ کے محافظ ہیں




حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، شہر چالوس کی گورنریٹ کے سیاسی اور سیکورٹی نائب حجت الاسلام علی اسفندیاری نے چالوس میں خواہران کے مدرسہ علمیہ امام حسین (ع) کی طالبات سے گفتگو کے دوران کہا: حوزہ میں کام کرنے کی قدر و قیمت آپ کے ذہن میں موجود مقام سے کہیں زیادہ ہے ۔

انہوں نے کہا: دینی امور کی انجام دہی کے دوران شاید آپ سے برا سلوک بھی کیا جائے لیکن آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ آپ ایک بہت اہم اور انتہائی باعظمت فریضے کو انجام دے رہے ہیں۔

حجت الاسلام علی اسفندیاری نے مزید کہا: آج معاشرے میں جہاد تبیین کو بہتر طریقے سے انجام دینا چاہیے اور اس سلسلے میں جہاں تک ممکن ہو جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا: آج میڈیا اور اس سے مربوطہ تعلیم کا حصول بھی طلباء کے لیے سب سے اہم مسائل میں سے ایک ہونا چاہیے جیسا کہ ہم موجودہ دور میں مشاہدہ کر رہے ہیں کہ خاندانی نظام اور اس کی سربراہی میں ممتا جیسے عظیم اور مقدس فریضہ کو خراب اور بے ارزش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بدقسمتی سے دشمن کی انہی سازشوں کی وجہ سے آج خاندانوں کا ٹوٹنا اور طلاق کی بلند شرح بالکل واضح ہے۔ جس کے مقابلہ میں طلاب دینی اور مبلغین کی ذمہ داری زیادہ سنگین ہو جاتی ہے۔

شہر چالوس کی گورنریٹ کے سیاسی اور سیکورٹی نائب نے کہا: طلباء کو اپنے مقام و منزلت کا علم ہونا چاہئے۔ طلاب دینی مذہب اور عقیدہ کے سرحدی محافظ ہیں لہذا خاندانی نظام کے استحکام سمیت تمام معاشرتی مسائل میں طلبہ کو لوگوں میں دینی مسائل سے آگہی پیدا کرنی چاہئے۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.