Type Here to Get Search Results !

اسلامی ممالک اپنی استطاعت کے مطابق غزہ کے عوام کی مدد کے لیے آگے آئیں :جامعۃ الازہر- مصر



حوزہ/ غزہ میں صیہونیوں کی جانب سے کیے جانے والے وحشیانہ جرائم کی مذمت کے ساتھ ساتھ بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام فوری بند کیا جائے، اور تمام اسلامی ممالک سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی استطاعت کے مطابق غزہ کے عوام کی مدد کے لیے آگے آئیں۔


حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی تعریف کی گئی ہے، اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ حماس کو ایک خطرناک دہشت گرد فوج کا سامنا ہے، ساتھ ہی حماس کی مزاحمت کو صیہونیوں کے خلاف سخت مزاحمت کی وجہ سے قابل تعریف قرار دیا ہے۔

’’رشیا ٹوڈے‘‘کے مطابق مصر کی الازہر یونیورسٹی نے حماس کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے غزہ کے معصوم عوام کو صبر کا نمونہ اور مثال قرار دیا ہے۔

الازہر کے پیغام میں ان بہادروں کو سلام پیش کیا گیا ہے جو بے خوفی سے لڑ رہے ہیں،مسلمانوں کی سب سے بڑی مذہبی تنظیم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی پالیسیوں کو سراہا ہے اور دنیا کے تمام آزادی پسندوں سے خاموشی توڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

الازہر کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں صیہونیوں کی جانب سے کیے جانے والے وحشیانہ جرائم کی مذمت کے ساتھ ساتھ بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام فوری بند کیا جائے، اس پیغام میں تمام اسلامی ممالک سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی استطاعت کے مطابق غزہ کے عوام کی مدد کے لیے آگے آئیں۔

یاد رہے کہ غزہ پر صیہونی حملوں میں اب تک 8306 فلسطینی شہید اور 21048 زخمی ہو چکے ہیں، ان حملوں سے بے گھر 
ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.