Type Here to Get Search Results !

بحرین کی یونیورسٹی کو اسرائیل مخالف ریلی نکالنے پر دھمکی


حوزہ/ بحرین کی یونیورسٹی نے طلباء کو دھمکی دی کہ اگر وہ غزہ کی حمایت اور اسرائیل کی مذمت کے لیے ریلیوں میں شرکت کریں گے تو انہیں سخت سزا دی جائے گی۔


حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی یونیورسٹی نے طلباء کو دھمکی دی کہ اگر وہ غزہ کی حمایت اور اسرائیل کی مذمت کے لیے ریلیوں میں شرکت کریں گے تو انہیں سخت سزا دی جائے گی۔

بحرین یونیورسٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اپنے طلباء کو کیمپس میں غیر مجاز اجتماعات منعقد کرنے کے سلسلے میں خبردار کیا کہ کسی بھی طرح کے اجتماعات منعقد کرنا اور اس میں شرکت کرنا منع ہے ۔

یونیورسٹی نے طالب علموں کو دھمکی دی کہ اگر طلباء ایسے اجتماعات منعقد کرتے ہیں جن سے یونیورسٹی کے قانون کی خلاف ورزی لازم آتی ہے، تو ان کے خلاف قانونی عمل کیا جائے گا اور انہیں سخت سزا دی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.