برسی میں شہید ڈاکٹر کے فرزند ارجمند جناب دانش نقوی نے شہید کے مشن کو مصمم ارادے کے ساتھ آگے بڑھانے کا عزم کیا اور برسی میں شریک خواتین کو کردار زینبی ادا کرتے ہوئے شہداء کے اہداف کو آغوش سے معاشرے تک پہنچانے کی تلقین کی۔
شہداء مدافعان حرم کے عاشقانہ پہلو میں شہید پرور، شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی، شہداء ملت پاکستان اور بالخصوص شہداء پشاور کی یاد میں ایک عظیم الشان برسی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بچوں سمیت خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور شھداء کے ساتھ تجدیدِ عہد کرتے ہوئے اس راستے پر ثابت قدم رہنے کا پختہ عزم کیا۔
برسی میں شہید ڈاکٹر کے فرزند ارجمند جناب دانش نقوی نے شہید کے مشن کو مصمم ارادے کے ساتھ آگے بڑھانے کا عزم کیا اور برسی میں شریک خواتین کو کردار زینبی ادا کرتے ہوئے شہداء کے اہداف کو آغوش سے معاشرے تک پہنچانے کی تلقین کی۔
پاکستان سے تشریف لانے والی شہید کی بیٹی سیدہ زہراء نقوی نے تمام شہداء اسلام کی تکریم کرتے ہوئے شہداء مدافعان حرم (شہداء زینبیون) کے جوار میں برسی کا پروگرام منعقد کرنے والوں اور تشریف لانے والی خواتین، حضرات اور بچوں کا شکریہ ادا کیا۔
پروگرام میں شہداء کی فیملیز کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انھیں ہدایا سے نوازا گیا۔ آخر میں آیت اللہ سید صمصام الدین قوامی نے شہداء اسلام پر روشنی ڈالتے ہوئے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر لکھی گئی فارسی کتاب کا تعارف بھی کروایا۔
شہداء کی یاد میں منعقدہ اس طرح کے پروگرام معاشرے کو زندہ رکھنے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں بے باکی اور حریت بانٹتے ہیں۔
حوزہ نیوز ایجنسی