Type Here to Get Search Results !

اہل یمن کی مذمت در اصل مظلوموں کی مذمت ہے، علامہ جواد نقوی

 

تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ نے کہا کہ جارح قوتوں اور مظلومین میں فرق ہونا چاہئے جارح قوتیں سعودی عرب و اسکے اتحادی ہیں جو آئے روز یمن پر حملہ کر رہے ہیں۔

تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب و اس کے اتحادی سالہا سال سے یمن کا محاصرہ کیے ہوئے ہیں وہ لوگوں کو نظر نہیں آرہا ہے۔

یمن کی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کا یو اے ای کے حملہ پر لوگوں کے مذمت کرنے پر علامہ جواد نقوی نے کہا کہ کوئی بھی سربراہ مملکت جب بیان دیتا ہے تو اسے سوچنا چاہیے کہ وہ کیا کہہ رہا ہے جارح قوتوں اور مظلومین میں فرق ہونا چاہئے جارح قوتیں سعودی عرب و اسکے اتحادی ہیں جو آئے روز یمن پر حملہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اہل یمن نے کسی ملک میں اپنی فوجیں نہیں اتاری بلکہ ان جارح قوتوں نے یمن کا محاصرہ کیا ہوا ہے اگر مذمت کرنی ہے تو اس وقت بھی کریں جب امارت سعودی عرب و اسکے اتحادی یمن کے مظلوم لوگوں پر حملے کرتے ہیں ان کے گھر مسمار کرتے ہیں۔آخر میں کہا کہ اہل یمن کی مذمت در اصل مظلوموں کی مذمت ہے

(حوزہ نیوز ایجنسی)

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.