فیس بک نے اپنے ٹویٹر میسج کے ذریعہ کہا کہ ہم جانتے ہیں کچھ لوگوں کو ہمارے ایپس اور مصنوعات تک پہنچنے میں پریشانی ہورہی ہے۔ ہم اسے جلد از جلد معمول پر لانے کیلئے کام کررہے ہیں اور کسی بھی طرح کی تکلیف کے لئے معذرت خواہ ہیں۔
سوشل میڈیا سائٹس فیس بک ، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروس پیر کو عالمی سطح پر ڈاون ہوگئی ، جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ان سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی سروس کافی گھنٹوں سے ڈاون ہے ۔ یوزرس ٹویٹ کرکے اپنی اپنی پریشانیوں کا اظہار کررہے ہیں ۔ وہیں فیس بک نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ ہم جانتے ہیں کچھ لوگوں کو ہمارے ایپس اور مصنوعات تک پہنچنے میں پریشانی ہورہی ہے۔ ہم اسے جلد از جلد معمول پر لانے کیلئے کام کرر ہے ہیں اور کسی بھی
طرح کی تکلیف کے لئے معذرت چاہتے ہیں۔
وہیں واٹس ایپ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ کچھ لوگ اس وقت وہاٹس ایپ پر پریشانی کاسامنا کررہے ہیں۔ ہم اسے معمول پر لانے کے لئے کام کررہے ہیں اور جلد از جلد معلومات کو اپ ڈیٹ کریں گے۔ آپ کے صبر کے لئے شکریہ۔ ادھرانسٹا گرام نے کہاکہ انسٹا گرام کے دوستوں بھی ہم تھوڑے مشکل وقت سے گزر رہے ہیں. ہیں اور آپ ان کا استعمال کرنے میں پریشانی
ہوسکتی
ان شوسل میڈیا کے استعمال کرنے والوں نے ٹویٹر پر پیغام نشر کرتے ہوئے کہا کہ مقبول سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس اور انسٹینٹ میسیجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ ہندوستانی وقت کے مطابق رات 08:57 کے آس پاس سے کام نہیں کررہے تھے ۔
ویب سروسز کو ٹریک کرنے والی ویب سائٹ ڈاون ڈیٹیکٹر ڈاٹ کام نے بھی کہا کہ یوزرس کافی تعداد میں شکایت کررہے ہیں ۔ پورٹل کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام سے وابستہ 20 ہزار سے زائد شکایتیں رپورٹ ہوئی ہیں ۔
اس درمیان سوشل میڈیا انسٹینٹ پلیٹ فارم وہائٹس ایپ بھی 14 ہزار سے زائد صارفین کیلئے بند تھا جبکہ میسینجر تقریبا تین ہزار صارفین کیلئے ڈاون تھا ۔ فیس بک کی ملکیت والی تینوں کمپنیاں انسٹینٹ میسیجنگ ، فوٹو شیئرنگ اور سوشل نیٹ ورکنگ کی اپنی کٹیگریوں میں ہندوستان میں مارکیٹ لیڈر ہیں ۔

ہندوستان میں فیس بک کے تقریباً 410 ملین سے زیادہ صارفین ہیں اور اس کا وہاٹس ایپ میسینجر ایپ 530 ملین سے زیادہ صارفین کے ساتھ ملک کو اپنا سب سے بڑا بازار مانتا ہے ۔ ہندوستان میں انسٹاگرام کے 210 ملین سے زیادہ یوزرس ہیں ۔