آج پیغمبرِ اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی علیہ وآلہ وسلم کے چھوٹے نواسے امام حسین علیہ السلام کی ولادتِ باسعادت کا دن ہے آپ تین شعبان العمظم سن 04ہجری کو مدینۃ المنورہ میں پیدا ہوئے تھے۔
آپ حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے فرزند تھے آپ کی کنیت ابو عبداللہ اور مشہورالقاب سید الشہدا، مظلومِ کربلا اورفرزندِ رسول ہیں۔
فضائل ومناقب
آپ کے لئے پیغمبر اسلام کی شہرہ آفاق حدیث حسین و منی و انا من الحسین موجود ہے جس کے معنی ’’حسینؑ مجھ سے اور میں حسینؑ سے ہوں‘‘۔
ایک اور حدیث جو کہ امام حسینء اور آپ کے بڑے بھائی امام حسنؑ کی شان میں مشترکہ طور پر مشہور ہے اس میں آپ حضرات کی فضیلت کچھ اس طرح بیان کی گئی ہے کہ ’’ میرے دونوں بیٹے اس امت کے لئے امام ہیں چاہے کھڑے ہوں یا بیٹھے‘‘۔
امام حسین کی عمر اس وقت چھ سال تھی جب انکے انتہائی شفیق اور مہربان نانا اور امت کے پیغمبرؐ انتقال کرگئے۔
اہل خانہ
امام حسینؑ کی چار ازدواج شہربانو، رباب، ام لیلہٰ اورام اسحاق تھیں۔ آپ کی اولاد کی تعداد متفرق ہے لیکن جن پر علمائے امت کا اجماع ہےوہ درج ذیل ہیں
بیٹے
حضرت زین العابدینؑ
حضرت علی اکبرؑ
حضرت علی اصغرؑ
بیٹیاں
حضرت فاطمہ بنت الحسینؑ
حضرت فاطمہ صغراؑ
حضرت سکینہ بنت الحسینؑ
وسیلہ نجات
صراطِ نعت ✨
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=5439242989448989&id=2304329482940371