بھارت کے ایک بد عنوان اور بے ہودہ فرد کا بیان صریح فتنہ انگیزی ہے ، قائد ملت جعفریہ
Urdu News And Articles March 17, 2021
0
مقدس کتاب کی حفاظت کی ذمہ داری خود خدا وند تعالیٰ نے اپنے ذمہ لی ہے، علامہ ساجد نقوی
بھارت کے ایک بد عنوان اور بے ہودہ فرد کا بیان صریح فتنہ انگیزی ہے ، قائد ملت جعفریہ
راولپنڈی /اسلام آباد 15مارچ 2021ء( جعفریہ پریس پاکستان)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ مقدس کتاب کی حفاظت کی ذمہ داری خود خدا وند تعالیٰ نے اپنے ذمہ لی ہے ، قرآن پاک آخری آسمانی صحیفہ اور قیامت تک نوع بشر کے لئے وسیلہ ہدایت و نجات ہے جس میں کسی قسم کی تبدیلی مسلمہ عقیدہ کیخلاف ہے ۔ علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان کے بدعنوان اور متنازعہ شخص کا بیان صریح فتنہ انگیزی ہے ۔مذکورہ فرد کا نقطہ نظر اسلام کے بنیادی اصولوں کیخلاف ہے جوہر گز قابل قبول نہیں ،اُس نے اس مرتبہ فتنہ و فساد کے لئے مقدس کتاب قرآن کریم کو نشانہ بنایا ہے ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ہندوستان میں صوبائی انتخابات قریب ہیں، بعض مفاد پرست عناصر مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں جنہیں مل کر ناکام بنانے کی اشد ضرورت ہے ۔ ان حالات میں بالخصوص ہندوستان اور پاکستان کے تمام مسالک کے علماءکرام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ مذکورہ فرد جیسے عناصر سے مکمل بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے وحدت کا مظاہرہ کریں اوران کے باطل نظریات کو ناکام بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔