Type Here to Get Search Results !

وسیم رضوی کی مخالفت میں رومی گیٹ لکھنؤ میں زبردست احتجاج

اترپردیش شیعہ وقف سنٹرل وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کے خلاف شیعہ و سنی برادری کے افراد نے زبردست مظاہرہ کیا۔
وسیم رضوی نے قرآن مجید کی ٢٦ آیات حذف کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں جو درخواست پیش کی ہے اس کے خلاف ملک بھر میں غصہ کی لہر پھیل گئی ہے ۔ شیعہ رہنما اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن کلب جواد نے لکھنو کے امام باڑہ میں ہزاروں مسلمانوں کے ساتھ احتجاج کیا ۔ اس موقع پر سید سلمان حسنی ندوی نے بھی مظاہرین سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مسلمانوں میں اتحاد کی شدید ضرورت ہے ۔ وسیم رضوی کافر ہوگیا ہے اور وہ بدترین مجرم ہے ۔ شیعہ اور سنی تمام قرآن پر ایمان رکھتے ہیں ۔ ہم سب سے پہلے اللہ اور قرآن پر یقین رکھتے ہیں ، اس کے بعد شیعہ سنی ہیں ۔ جہاں تک قرآن کی صداقت کا تعلق ہے ، شیعہ سنی میں کوئی اختلافات نہیں ۔ مولانا کلب جواد نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وسیم رضوی اس جماعت کا حصہ ہے جو خود اپنے وجود کا انکار کرتی ہے اور اپنے مذہب سے انحراف کرتی ہے ۔ وہ ہمیشہ سے ہی مذہب دشمن سرگرمیوںمیں ملوث رہے ہیں ۔ اس مرتبہ وسیم رضوی نے تمام حدود پار کرلیے ہیں ۔ اس سرکش لیڈر کو فوری گرفتار کیا جانا چاہیے اور اس پر بھاری جرمانہ عائد کیا جانا چاہیے۔ ادھر بریلی میں درگاہ اعلیٰ حضرت کے مفتی احسن رضا قادری نے وسیم رضوی کی شرانگیزی کی سخت مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ وسیم رضوی قرآن کا اور اسلام کا دشمن ہے ۔ وہ سستی شہرت حاصل کرنے اور وقف اسکام سے اپنے آپ کو بچانے کے لیے ایسے ہتھکنڈے اختیار کررہا ہے ۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.