پوپ فرانسس نے اپنے دورہ عراق کے دوران آیت اللہ ال سستانی سے ملاقات کی
رومن کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے عراق کے تاریخی دورے پر مذہب کے نام پر انتہا پسندی کی مذمت کی ہے۔
اس دورے کی ایک بہت قابل ذکر بات پوپ فرانسس کی شیعہ اسلام کے سب سے اہم مذہبی رہنما آیت اللہ علی السیستانی سے ملاقات تھی۔
اِن رہنماؤں کی ملاقات عراق کے مقدس شہر نجف میں ہوئی۔
اپنے گھر پر رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ کا استقبال کرتے ہوئے آیت اللہ علی السیستانی نے کہا کہ مسیحیوں کو بھی دوسرے عراقیوں کی طرح امن اور سلامتی حاصل ہونی چاہیے اور انہیں اپنے تمام آئینی حقوق حاصل ہونے چاہییں۔