کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے چین کو لے کر ایک بار پھر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے سوال اٹھایا ہے کہ کیوں مرکزی حکومت ہمارے جوانوں کی قربانی کی بے عزتی کر رہی ہے اور اپنی زمین کو قبضے میں جانے دے رہی ہے۔ راہل گاندھی کا یہ رد عمل راجیہ سبھا میں چین پر موجودہ حالت کو لے کر راج ناتھ سنگھ کے بیان کے فوراً بعد آیا ہے۔
No status quo ante = No peace & tranquility.
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) February 11, 2021
Why is GOI insulting the sacrifice of our jawans & letting go of our territory?
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’موجودہ حالت کی کوئی جانکاری نہیں، نہ کوئی امن اور نہ پرسکون ماحول۔‘‘ اس کے ساتھ ہی راہل گاندھی نے پوچھا ہے کہ ’’حکومت ہمارے بہادر جوانوں کی قربانی کی بے عزتی کیوں کر رہی ہے اور ہماری زمین کیوں جانے دے رہی ہے؟‘‘
واضح رہے کہ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو پارلیمنٹ میں کہا کہ ہندوستان کا اصل مقصد مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر امن قائم کرنا ہے۔ ہندوستان اور چین کے درمیان رخنہ اندازی پر راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ چین سے لگاتار بات چیت کے بعد اب دونوں ممالک کی فوج پیچھے ہٹنے کو تیار ہے۔
from Qaumi Awaz https://ift.tt/3tMsTTk